پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید 122عطائیوں کے اڈے بند کردیئے

جمعرات 10 مئی 2018 22:34

لاہور۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت پر پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز122عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے 11 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، جن میں فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،راولپنڈی،بہاولنگر،ساہیوال،قصور،پاکپتن،گجرانوالہ،شیخوپورہ،وہاڑی،مظفرگڑھ،سرگودھااورلاہورشامل ہیں۔

ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں358علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سی122پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 15،قصور 11،گجرانوالہ،روالپنڈی میں 13،بہاولنگر اورمظفرگڑھ ہر ایک میںگیارہ گیارہ ،سرگودھا میں 10،جبکہ لاہور اور شیخوپورہ میں نو،نو اڈے سیل کیے گئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق 358میں سی98 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبارشروع کردیے ہیں۔