میپکو انتظامیہ نی4ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی د ے دی

جمعرات 10 مئی 2018 22:34

ملتان۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے 4ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پروموشن بورڈ کی منظوری سے میپکو شاہدرہ سب ڈویژن بہاولپور کے میٹرسپروائزرسیکنڈ تجمین اختر کو میٹرسپروائزرفرسٹ کے عہدے پر ترقی دے دی ہے اور خدمات سپریٹنڈنگ انجینئر میپکوآپریشن سرکل بہاولپور کے سپرد کی ہیں ۔میٹرک تعلیم والے 3نائب قاصد وں کو جونیئر کلرک بنیادی سکیل 9میں ترقی دی گئی ہے ان ملازمین میں اظہر حسن (سول ورکس ڈویژن ملتان ریاض حسین ( سول ورکس ڈویژن ملتان ) اور حافظ مدثرعلی (فنانس ڈائریکٹوریٹ میپکو ملتان ) شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :