ضلع وہاڑی میں 4رمضان بازار لگائے جا ئیں گے ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 10 مئی 2018 22:35

وہاڑی۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں 4رمضان بازار لگائے جا ئیں گے حکو مت پنجاب کی ہد ایت کے مطابق عوام کو اعلی کو الٹی کی اشیاء خوردنی سستے نر خوں پر فراہم کی جائیں گی تمام متعلقہ محکمے رمضان بازاروں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن طر یقے سے پوری کر یں اورتمام معا ملات کو حتمی شکل دی جائے وہاڑی میں رمضان بازار ماڈل بازار میں لگا یا جائے گا گا ڑیوں کی پا رکنگ اور ٹریفک کے بہا ئوکو بہتر بنا نے کے لئے ٹریفک پو یس خصو صی انتظامات کر ے انہوں ان خیا لا ت کا اظہار اپنے آفس میںرمضان بازار کے انعقاد کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبد الغفار، اسسٹنٹ کمشنر بو ریو الا را ئوتسلیم اختر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گر ما نی ، ڈی او انڈسٹری زبیر عباسی ، ڈپٹی ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک ڈاکٹر مسعود بابر علی کمبوہ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفا رمیشن میاں نعیم عاصم، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلا ننگ مظفر خان ، ایس این اے شیخ خرم سلیم، چیف آفیسر بلد یہ را ئو نعیم خالد، سیکر ٹری ما رکیٹ کمیٹی اختر، سی ایس او رانا ثاقب نذیر اور دیگر ضلعی افسران بھی مو جو دتھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ وہاڑی ،میلسی ، بوریوالا اور گگو منڈی میں ایک ایک رمضان بازار لگا یا جائے گا جس میں سبز یاں ، پھل ، کر یا نہ ، گو شت ، بر ائیلر اور دیگر اشیاء خوردنی فراہم کی جائیں گی جن کی قیمتیں ما رکیٹ سے کم ہو نگی اور ان کے معیار ، مقدار اور وزن کو یقینی بنا یا جائے گا انہوں نے مز ید کہا کہ رمضان بازاروں میں ایل ای ڈی پر اشیاء خوردنی کے ریٹس ڈسپلے کئے جائیں تاکہ خر یداروں کو ریٹس واضح نظر آئیں رمضان بازاروں میں واک تھر وگیٹ بھی لگائے جائیں او ر سیکیورٹی کے بھی منا سب انتظامات ہو نے چاہئیںمحکمہ خوراک اور ما رکیٹ کمیٹی بھی اپنے سٹالز لگائیں گے اسی طرح محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور سٹاف بھی رمضان بازاروں میں مو جو د رہے ماڈل بازار وہاڑی کے عقب میں صفائی کرائی جائے تا کہ اگر ضرورت پڑے تو وہاں پا رکنگ کا انتظام کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :