پاکستان کی تر قی و خو شحالی کا خواب کسان کی تر قی سے جڑا ہو ا ہے،ڈاکٹر غلام عباس

جمعرات مئی 22:35

وہاڑی۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) چیف کوارڈینیٹر ریڈ ک وہاڑی ڈاکٹر غلام عباس نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اسکی تر قی و خو شحالی کا خواب کسان کی تر قی سے جڑا ہو ا ہے ریڈ ک محکمہ زراعت کا مخصو ص ادارہ ہے جو کہ محکمہ زراعت کے افسران کے علاوہ کسان اور اس کے فارم پر کام کر نے والے لو گوں کو عملی تر بیت فراہم کر تا ہے تاکہ وہ اپنا کام جد ید تقا ضوں کے مطابق او رمسلمہ اصولوں کے پیش نظر سر انجام دے سکیں اس کے لئے 14مئی کو ریڈک کی مطبوعات کی نما ئش ہو گی اس کے علاوہ ریڈک نے مر غبابی کے عنوان پر ایک تین روزہ جا مع تر بیت کا اہتمام کیا ہے تر بیتی پر وگرام 17مئی تا19مئی ریڈ ک وہاڑی میں انجام دیا جائے گا کسان اپنے کھیتوں میں بھر پور فصلیں اگانے کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے بھی اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتا ہے اس کام میں گھریلو خواتین اور کام کر نے والے دیگر افراد بھی ان کا ہاتھ بٹا سکتے ہیں لہذا دیہی علاقہ سے یا دلچسپی رکھنے والے حضرات اپنی رجسٹریشن دفتر ہذا میں بذریعہ فون یا ای میل جلد سے جلد کر وا کے اس فری تر بیت میں حصہ لے سکتے ہیں رہائش کے لئے ہاسٹل کی سہو لت فری ہے اور وہاڑی شہر میں لوکل ٹرانسپورٹ ریڈک کی طرف سے فری مہیا کی جائے گی کھانے کا خرچہ انہیں خود کر نا پڑے گا جس کے لئے ہمارا ہاسٹل سٹاف ان کی خد مت کر نے کے لئے مو جود ہے۔

متعلقہ عنوان :