ملکی ترقی ، خوشحالی اور عوامی مسائل کا خاتمہ ہی مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے،خرم دستگیر خان

جمعرات 10 مئی 2018 22:35

ملکی ترقی ، خوشحالی اور عوامی مسائل کا خاتمہ ہی مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ..
گوجرانوالہ۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ ملکی ترقی ، خوشحالی اور عوامی مسائل کا خاتمہ ہی مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے دوسروں کے ایجنڈوں پر کام کرنیوالے عوام کے دشمن ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ناممکن کو ممکن بناتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی اقتدار کے حصول کیلئے دھرنا گروپ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے خاص منصوبہ بندی کے تحت قائد مسلم لیگ ن اورنوازشریف کیخلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں اور شریف خاندان پر بے بنیاد الزام تراشیاں ہورہی ہیں مخالفین نوازشریف پرابھی تک کرپشن کا کوئی بھی الزام ثابت نہ کرسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچی پمپ والی میںکارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عرفان اسلم کمبوہ، محمد رفیق کمبوہ ایڈووکیٹ، محمد صدیق کمبوہ ،ملک عرفان، سینئر لیگی رہنماناصر محمود کھوکھر، شیخ محمد ہیرا، حاجی عبدالغفور، شیخ زاہد، چوہدری فقیر محمد کمبوہ، نفیس عباسی، محمد شہباز کمبوہ، محمد شفیق کمبوہ، رشید کمبوہ اور دیگر رہنما ؤںوکارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی قیادت میں خون اور اندھیرے میں ڈوبے پاکستان کو روشن پرامن اور ترقی کی شاہرائوں پر گامزن کر دیا ہے قائد ن لیگ میاں نوازشریف نے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک سے دہشتگردی، لوڈشیڈنگ اور بدامنی کا خاتمہ کردیا اور مسلم لیگ ن کی قیادت اسی ووٹ کی عزت کی بات کرتی ہے ۔