Live Updates

الیکشن 2018میں ا حتجاج ،انتشار اور دھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کو شکست ہوگی،عمران خالد بٹ

جمعرات 10 مئی 2018 22:37

گوجرانوالہ۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ الیکشن 2018میںا حتجاج ،انتشار اور دھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کو شکست ہوگی اور مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کی فتح ہوگی۔اسی وجہ سے ہماری جماعت پاکستان کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے۔مسلم لیگ ن نے خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

(جاری ہے)

پورے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہماری خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جعلی خبروں کا سہارا لیکر اُن پرالزامات لگائے جارہے ہیں۔نواز شریف کا قصور صرف ان کی مقبولیت ہے۔انتخابات سے قبل پرتشدد کاروائیوں سے انتخابی مہم کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے انہو ں نے کہا کہ (ن) لیگ کو دیوار سے لگا نے کی سازش ناکام ہوگی‘ عمران خان نے ملک میں دھرنوں کو پروان چڑھاکر ناقابل برداشت نقصان پہنچایا ہے وہ عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات