گوجرانوالہ میں 16سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 10 مئی 2018 22:37

گوجرانوالہ۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں 16سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے جہاں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء معیاری اور کم نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہوں گی تا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے اور احترام رمضان ایکٹ پر بھی پوری طاقت کے ساتھ عملدرآمد کروایا جائے گا ۔

اس ضمن میں علماء اکرام اور تا جر برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،ضلعی انتظامیہ اور پویس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تا کہ مل جل کر مشترکہ اشتراک عمل سے رمضان بازاروں کے انتظامات پچھلے سال سے بھی بہتر بنائے جا سکیں انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں امن کمیٹی کا کردار مثالی ہے اور یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہاں کی کمیٹی پورا سال سرگرم عمل رہتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ گوجرانوالہ ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر رمضان بازاروں کی سکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے علمائے اکرام کے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سی پی او اشفاق خان ،چیئرمین امن کمیٹی قاری زاہد سلیم ،ایس ایس پی آپریشنز عمران یعقوب،اے ڈی سی (جنرل )زاہد اکرام،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،سی ٹی او غلام عباس تارڑ،پی ایس او ٹو ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زبیر احمد،ممبران امن کمیٹی مولانا محمد ایوب صفدر ،صاحبزادہ محمد ضیاء اللہ،مولانا جواد قاسمی،قاری محمد حفیظ،علامہ محمد شاہنواز فاروقی،سید علی قادری،سید محمد امان،محمد ابرار ظہیر،محمد سعید کلیروی،صدر موبائل ایسوسی ایشن محمد سلیم،چیئرمین انجمن تاجران فضل الرحمن،صدر انجمن تاجران بابر کھرانہ کے علاوہ دیگر ممبران کمیٹی اور علماء اکرام نے اجلاس میں شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر اور سی پی او اشفاق خان نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ یہاں کی امن کمیٹی مذہبی معاملات کے علاوہ سماجی معاملات میں بھی فعال ہے اور یہی تعمیری و مثبت سوچ کی عکاس ہے