Live Updates

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال جہلم میں پتھالوجی لیب ، فرسٹ اوپی ڈی بلاک اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح،وزیر اعلی کا ہسپتال کا دورہ

اللہ تعالی نے موقع دیا تو 2018 ء کا الیکشن جیت کر جہلم میں ایک سال کے اندر نیا ہسپتال بنائیں گے :شہباز شریف

جمعرات 10 مئی 2018 22:37

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال جہلم میں پتھالوجی لیب ، فرسٹ اوپی ڈی بلاک اور ..
لاہور۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال جہلم میں پتھالوجی لیب ، فرسٹ اوپی ڈی بلاک اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کیا-وزیراعلیٰ نے ضلعی ہسپتال جہلم میں صحت کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد دعائے خیر کی-وزیر اعلی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اگر اللہ تعالی نے ہمیں موقع دیا تو2018ء کے الیکشن کے فورا بعد جہلم میں نئے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور پنجاب سپیڈ کے ساتھ ایک سال میں اس ہسپتال کو مکمل کروائیں گی- انہوںنے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں کا کلچر تبدیل ہو چکا ہے -ماضی میں مریض سرکاری ہسپتال میں جاتے ہوئے ڈرتے تھے اب مریض سرکاری ہسپتال سے علاج کروانے میں اطمینان محسوس کریں گے - انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو ہمارے پاس آکر عوام کی خدمت کے طریقے سیکھنے کیلئے ٹریننک حاصل کرنی چاہیے - صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ، جہلم کے ارکان اسمبلی ا ورمنتخب نمائندے اور متعلقہ حکام بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھی- وزیراعلی نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اورہیپاٹائٹس فلٹر کلینک میں عملے اور مریضوں سے طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے ضلعی ہسپتال جہلم میںچیسٹ کلینک کا دورہ کیااوریہاں مریضوں سے علاج کی سہولتوں اور ادویات کے بارے میں دریافت کیا- وزیراعلی کی ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے فرسٹ او پی ڈی بلاک میں آمد پر مریضوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔وزیراعلی نے بزرگ اور خواتین مریضوں کی مزاج پرسی کی اوران کیلئے دعائے صحت کی۔ وزیراعلی نے گائنی او پی ڈی ، آپریشن تھیٹر بلاک اورڈائیلسز سنٹر کابھی معائنہ کیا اورڈائلسز مشین اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں - وزیراعلی نے ضلعی ہسپتال جہلم میں پتھالوجی لیب کا معائنہ کیااور طبی ٹیسٹوں کے مختلف مراحل کا بغور جائزہ لیا ، عملے سے خوشگوار موڈ میں گفتگوکی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلعی ہسپتال جہلم میں پتھالوجی لیب کا قیام تاریخی اقدام ہے اورپتھالوجی لیب غریب عوام کے لئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تحفہ ہے - انہوںنے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں پتھالوجی ٹیسٹ فری ہوں گے اورمریضوں کے پتھالوجی ٹیسٹ کی فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ضلعی ہسپتال جہلم میں اسلام آباد ڈایا گناسٹک سنٹر، عوام کو معیاری طبی ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے گی - مریضوں نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ضلعی ہسپتال جہلم میں نئے منصوبوں سے دل جیت لئے اورجہلم کا ہسپتال معیار میں کسی بھی اچھے ہسپتال سے کم نہیں -لگتا نہیں یہ سرکاری ہسپتال ہے اورآپ نے ہسپتالوں کا کلچر بدل دیا- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں صحت عامہ کے منصوبوں کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میںحقیقی انقلاب برپا کیا ہے اورصحت عامہ کی بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں کے کلچر کو بدل دیا ہے اورملک کی تاریخ میں پہلی بار مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں معیاری ادویات مفت مل رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم کی تعمیر نو کر کے اسے شاندار ہسپتال بنایا گیاہے اور یہاںایک ہفتے میں سی ٹی سکین مشین بھی لگ جائے گی جو 24گھنٹے مریضوں کو سی ٹی سکین کی سہولت مفت فراہم کرے گی۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سی ٹی سکین مشینوں کا جال بچھا دیا ہے اورہسپتال کی مشین خراب کر کے مریضوں کو باہر سے ہزاروں روپے دے کر سی ٹی سکین کرانے کے کلچر کوہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے اوراب کوئی مریضوں کو باہر سے پیسے دیکر ٹیسٹ کرانے پر مجبور نہیں کرے گا۔

یہ وہ حقیر سی خدمت ہے جو ہم نے دکھی انسانیت کی کی ہے ۔انہوںنے کہ پنجاب حکومت نے آؤٹ ڈور میں پتھالوجی لیب کے ٹیسٹ بالکل مفت کردیئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ صحت عامہ میں انقلابی اقدامات روح پرور اوراطمینان بخش ہیں تاہم سفر ابھی لمبا ہے جسے ملکر طے کرنا ہے۔ انہوںنے کہ ہسپتالوں کے فضلے کو تلف کرنے کیلئے سرکاری ہسپتالوںمیں انسی نیرٹرزلگائے جارہے ہیں ۔

برطانہ اورفرانس سے منگوائے گئے پلانٹس 15ضلعی ہسپتالوں میں لگ چکے ہیں اورباقی ضلعی ہسپتالوں میں بھی تیزی سے لگائے جارہے ہیں ۔جہلم کے ضلعی ہسپتال میں انسی نیرٹرز اگست میں لگ جائے گا۔انہوںنے کہا کہ صوبے میں صحت عامہ کے منصوبے بھی پنجاب سپیڈ کے تحت مکمل کیے گئے ہیں یہ دراصل پنجاب نہیں بلکہ پاکستان سپیڈ بن چکی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی کی قیادت کودعوت دیتا ہوں کہ یہاں آئیں ہم انہیں کسی سکول یا مدرسے میں تعلیم دلاتے ہیں کہ دکھی انسانیت کی کیسے خدمت کی جاتی ہے اورہسپتال کیسے بنائے جاتے ہیںاور ہم انہیں بتاتے ہیں کہ محنت ،امانت اور دیانت کس چیز کا نام ہے ۔

محنت ،امانت اوردیانت کو شعار بنا کر ہی ہم سے پیچھے رہنے والے ممالک آگے بڑھ گئے ہیں۔ ہمیں شبہ وروز محنت کرنا ہے ،یکجان دوقالب ہوکر ایک مضبوط قوم بن کر محنت کرتے ہوئے پاکستان کو بین الاقوامی برادری میں باوقار مقام دلانا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات