یو ای ٹی لاہور میں تقریب تقسیم اسنادکاانعقاد

جمعرات مئی 22:37

لاہور۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالو جی لاہور میںپی ایس ڈی ایف ((پنجاب سکلز ڈیویلپمینٹ فنڈ ) کے زیر اہتمام کورسز میں کامیاب ہونے والے طلبہ میں تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں طلبہ کی کثیر تعداد اور فیکلٹی نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصو صی ڈاکٹر فضل احمد خالد (وائس چا نسلر یو ای ٹی ) نے اپنے خطاب میں ٹیکنا لوجی کی اہمیت پر زور دیا اور پنجاب سکلز ڈیویلپمینٹ فنڈ اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر فضل نے یونیورسٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدوں کا بھی تذکرہ کیا۔ تقریب میں مختلف وفود نے بھی شرکت کی جیسا کہ برطانیہ سے جارڈن فاسٹ ( کراون ایجنٹس، یو کے ) ، پاکستان کے معروف اداروں سے عبدالوحید (جنرل مینیجر پی ٹی سی ایل) ، مو سی ندیم صدیقی (اکاونٹ ڈائریکٹر ہواوئے ٹیکنا لو جی )، اور عائشہ زمان حماد ( پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ) نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تمام مہمانوں نے اپنے خطابات میں ٹیکنالو جی کی جدت پر بات کی اور اس زمرے میں یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر وقار محمود (ڈائریکٹر الخوارزمی انسٹی ٹئوٹ ) نے مہمانوںکو خوش آمدید کہا اور حاضرین کو لخوارزمی انسٹی ٹیوٹ اور پنجاب سکلز ڈیویلپمینٹ فنڈ کے مشترکہ تعاون سے جاری کورسز کے بارے میں آگا ہی دی۔ وائس چانسلر اور تمام مہمانوں نے کامیاب طلبہ کے درمیان اسناد تقسیم کیں اور تقریب کے آرگنائزرز کو تعریفی شیلڈز سے نوازا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر فضل احمد نے تمام مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔