پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے عید گاہ پا رک میں ترقیاتی کام مکمل کر لیا ہے،وسیمہ عمر

جمعرات 10 مئی 2018 22:41

ملتان۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے عید گاہ پا رک میں ترقیاتی کام مکمل کر لیا ہے k بلاک ، پارک ماڈل ٹائون پارک اور لینئر پارک مظفرآباد کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان صا حبز ادی وسیمہ عمر نے کہا کہ عید گاہ پارک ملتان کے پارکس میں ایک خوبصورت اضافہ ہے۔

پارک میں تمام سہولیات مہیا کرنے کی بھر پو ر کوشش کی گئی ہے۔پارک ادارہ کی ذاتی آمدن سے مکمل کیا گیا ہے۔پا رک کی تعمیر پر سخت محنت کی گئی ہے۔پارک میں بائونڈری وال ،گرل ،واک وے ،گزیبو ،جھولے ،بینچز ،لائیٹس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ گھا س اور خوبصورت پودوں ودرختوں شجرکاری بھی کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا ک ادا رہ قلیل ذرائع آمدن کے باوجود سیلف انکم سے نئے اور پرانے پارکس کی تعمیر وترقی میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

جسے آ ئندہ ما لی سا ل میں بھی جا ری رکھا جا ئے گا۔ ڈی جی نے کہا کہ ماڈل ٹائون k بلاک ، ماڈل ٹائون پارک اور مظفرآباد لینئرپارک میں بھی ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ماڈل ٹائون پارک بائونڈری وال مکمل کر لی گئی ہے۔لینئر پارک مظفرآباد میں خوبصورت گھاس لگانے اور بائونڈری وال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ان پارکس میں مزید ترقیاتی کام کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

انھو ں نے کہا کہ دیگر پار کس میں بھی تر قیا تی کا م جا ری ہے۔جس میں پر و یز ا ٰلٰی پا رک اور سر کٹ ہا و س پا رک قا بل ذکر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میٹرو روٹ بی سی جی ،وہاڑی چوک کے ساتھ ساتھ میٹر روٹ پر پودوں اور درختوں کی شجر کاری جاری ہے۔اُنھوں نے کہا کہ روٹ پر پودوں کی تزین وآرائش کے ساتھ ساتھ گھاس اور نئے پودوں کی شجر کاری کی جا رہی ہے۔جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ا نھو ں نے کہا کہ ادارہ پا رکس ،گر ین بیلٹس کو بہتر بنا نے کے سا تھ سا تھ شہر کو خو بصو رت بنا نے کی کو شش کر نے میں بیک وقت مصر و ف ہے۔

متعلقہ عنوان :