Live Updates

وزارت عظمیٰ سے معزولی کے بعد (ن) لیگ انتشار کاشکار ہے ، نعیم الحق

�) لیگ کو چھوڑنے والوں کو پارٹی کا مستقبل نظر نہیں آرہا ، اس لئے پارٹی چھوڑ رہے ہیں ، نواز شریف کا جبراً پارٹی چھڑوانے کا الزام درست نہیں ، رہنما تحریک انصاف

جمعرات 10 مئی 2018 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق وزارت عظمیٰ سے معزولی کے بعد میاں صاحب کی پارٹی انتشار کا شکار ہے ، نواز شریف کا یہ الزام درست نہیں کہ ان کے لوگوں سے جبراً پارٹی چھڑوائی جارہی ہے۔سابق وزیراعظم کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ ن لیگ چھوڑنے والوں کو پارٹی کا مستقبل نظر نہیں ٓرہا اس لیے وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے مزید کہا کہ نواز شریف کا ماضی تو منی لانڈرنگ سے بھرپور ہے، اداروں کا حق ہوتا ہے کہ اطلاعات کی بنیاد پر تفتیش کی جائے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جن لوگوں کو پی ٹی آئی میں شامل کرایا گیا وہ خود سے شامل ہونے والے نہیں تھے، انہیں کہا گیا پی ٹی آئی میں شامل ہو ورنہ نیب کے مقدمات تیار ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ لوگ اٴْدھر ہانکے جارہے ہیں، ان کو وہاں بھجوانے کی کوششیں ہوتی ہیں، جو جارہے ہیں وہ اکیلے ہی جارہے ہیں، سب لوگ (ن) لیگ کے ساتھ ہیں یہ اکیلے پارٹیاں تبدیل کررہے ہیں، نتائج تو ہم دکھائیں گے، اس لیے دوسرے کیمپ میں پریشانی کا عالم ہے۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات