ایبٹ آباد ، ٹریفک حادثے میں10 افراد جاں بحق، 5زخمی

جمعرات 10 مئی 2018 22:42

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ایبٹ آباد سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں10 افراد جاں بحق، 5زخمی ہو گئے، جمعرات کے روز ایبٹ آباد میں سبزی منڈی موٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا جس کے باعث وین میں سوار 15مسافر ٹرک تلے دبے گئے حادثے میں10افراد جاؔں بحق اور 5زخمی ہو گئے ہیںِ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا ہے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :