Live Updates

لا ہور،نواز شریف سخت ذہنی دبائو کا شکار ہے ،اعجاز احمد چوہدری

نا اہلی کے بعد نواز شریف اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہے ، سپریم کورٹ نواز شریف کو دھوکہ باز اور فراڈیا قرار دے چکی ہے ، نواز شریف صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ منی لانڈربھی ہے، مرکز ی رہنما تحریک انصاف کی پریس کانفرنس

جمعرات 10 مئی 2018 22:42

لا ہور،نواز شریف سخت ذہنی دبائو کا شکار ہے ،اعجاز احمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے نواز شریف کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سخت ذہنی دبائو کا شکار ہے ، نا اہلی کے بعد نواز شریف اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہے ، سپریم کورٹ نواز شریف کو دھوکہ باز اور فراڈیا قرار دے چکی ہے ، نواز شریف صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ منی لانڈربھی ہے ، انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، اداروں کو تباہ کرنے کے ساتھ ملکی بنیادوں کو بھی کھو کھلا کیا ہے، نواز شریف نے عوام کی خدمت نہیں کی بلکہ اپنی اور اپنے بچوں کی تجاریا ں بھری ہے ، نواز شریف ملک و قوم کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے رہے ، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ نواز شریف نے ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائدادیں بنائی ہے ، اداروں کی تذلیل کرنا شریف برادران کا وطیرہ بن چکا ہے نواز شریف کا جیل انتظار کر رہی ہے ، تاریخ میں پہلی بار نواز شریف کا احتساب ہو رہا ہے اسی لیے ا ن کی چیخیں نکل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اعجاز احمد چوہدری پارٹی رہنما ملک زمان نصیب کے گھر گئے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیااور مرحوم کے درجات کی بلندی اور انکی مغفرت کے لئے دعائیں خیر کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات