قوم پرستی کے نام پر بھائی کو بھائی سے جدا کرنے والے منظور پشتین کے پیچھے کھڑے ہوکر دوبارہ سادہ لوح عوام کو ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں، میر عبدالقدوس بزنجو

پشتون اور بلوچ اقوام کے درمیان نفرتوں کی دیواریوں کا خاتمہ کرکے ایک پلٹ فام پر اکھٹا کریں گے،وزیراعلی بلوچستان کا شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعرات مئی 22:45

قوم پرستی کے نام پر بھائی کو بھائی سے جدا کرنے والے منظور پشتین کے پیچھے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قوم پرستی کے نام پر بھائی کو بھائی سے جدا کرنے والے منظور پشتین کے پیچھے کھڑے ہوکر دوبارہ سادہ لوح عوام کو ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں۔صوبے کے عوام کو متحد کرکے انکے حقوق کا دفاع کرینگے ۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز وزیراعلی سیکرٹریٹ میں سابق صوبائی وزیر عبدالخالق اچکزئی کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبے میں آباد بلوچ، پشتون، ہزارہ پنجابی، سندھی اور دیگر اقوام کے درمیان تفریق ختم کردی ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا شروع کردیا ہے ان کی شمولیت سے آنے والے وقتوں میں ہماری پارٹی مضبوط ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی پلیٹ فارم سے صوبے میں بھائی چارے کے فضاء برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان میں امن قائم کرینگے، پچھلے ادوار میں قوم پرستی کے نام پر عوام سے مینڈیٹ حاصل کرکے ذاتی مفادات حاصل کرنے والوں کے کردار سے صوبے کی عوام بخوبی واقف ہے، بلوچ اور پشتون اقوام کو لڑا کر ذاتی مفادات حاصل کرنے والوں کی دکاندار ی بند ہوچکی ہے ، پشتون اور بلوچ اقوام کے درمیان نفرتوں کی دیواریوں کا خاتمہ کرکے ایک پلٹ فام پر اکھٹا کریں گے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں آباد تمام اقوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے صوبے کے حقوق کے لیے وفاق سمیت ہر فورم پر آواز بلندکرتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرینگے ، پانچ سالوں تک اقتدار میں رہ کر ذاتی مفادات حاصل کرنے والی قوم پرست جماعت منظور پشتین کے پیچھے کھڑے ہوکر اس کی آڑ میں دوبارہ عوام کو ورغلانے کی ناکام کوشش کررہی ہے ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ مجھے یقین ہے عوام اس بات کا ادراک ہوگیا ہے کہ کون سے لوگ صوبے سے پسماندگی کا خاتمہ کرکے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل حاصل کرسکتے ہیں، عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر بھائی کو بھائیوں کو جدا کرنے والی سیاست کا خاتمہ کرتے ہوئے بلوچستان اور پاکستان کی خدمت کریں گے ،اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق صوبائی وزیر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے استعفیٰ دیکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سرپرست اعلی سابق صوبائی وزیر سعید احمد ہاشمی بھی موجود تھے۔