نواز شریف کو ہدف بنانا اور ان کا سیاسی کیریئر تباہ کرنا درست نہیں، مولانا فضل الرحمن

نیب سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے بنایا گیا ہے ،ْمیڈیا سے بات چیت

جمعرات مئی 22:45

نواز شریف کو ہدف بنانا اور ان کا سیاسی کیریئر تباہ کرنا درست نہیں، مولانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہدف بنانا اور ان کا سیاسی کیریئر تباہ کرنا درست نہیں، نیب سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نواز شریف جو بات کر رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جا رہے۔