پاکستان ریلوے کے گریڈ 19،20کے تین افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری

جمعرات مئی 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پاکستان ریلوے نے سول انجینئرنگ اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے گریڈ 19اور20کے تین افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20کے آفیسر فرخ تیمورخان کو ڈائریکٹرجنرل ویجیلنس ریلوے ہیڈکوارٹرز تعینات کیا ہے جبکہ الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20کے آفیسر محمدافضل باجوہ کو ڈائریکٹرجنرل ویجیلنس سے تبدیل کرکے چیف الیکٹرکل انجینئر ریلوے ہیڈکوارٹرز لگادیا گیاہے۔اس کے علاوہ گریڈ 19کی آفیسر مسز عنبرین زمان کو چیف الیکٹریکل سے تبدیل کرکے چیف پلاننگ اینڈ پراجیکٹ آفیسر تعینات کردیاگیاہے۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :