باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی کاروائی، بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

جمعرات مئی 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف نے کاروائی بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،ایک ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف حکا م کے مطابق باچاخان ایئرپورٹ پرکاروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافر سے 12 سو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی، ملزم شوکت کا تعلق مردان کے علاقے تخت بھائی سے ہے۔ ملزم شوکت شاہین انٹرنیشنل ائیرلائن NL723 کے ذریعے سعودی عرب ریاض جارہا تھا۔