شمالی وزیرستان میں رواں ہفتے لڑکیوں کے دو سکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

جمعرات 10 مئی 2018 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) شمالی وزیرستان میں رواں ہفتے لڑکیوں کے دو سکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے، دھماکوں میں بلڈنگ خالی ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دوہفتوں کے دوران لڑکیوں کے دوسکولوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا دونوں سکولوں کو رات کی تاریکی میں دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔ بلڈنگ خالی ہونے کے باعث دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :