پیپلز پارٹی اورتحریک انصاف نے اپنے صوبوں میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔چوہدری خرم صدیق

جمعرات 10 مئی 2018 22:48

راولپنڈی10مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ6چوہدری خرم صدیق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اورتحریک انصاف نے اپنے صوبوں سندھ اورخیبرپختونخواہ میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اب جلسوں میں بڑے بڑے دعوے کیے جارہے ہیں مگر عملاً ان دونوں جماعتوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی الٹا دھرنوں اور احتجاجی سیاست کی بدولت مسلم لیگ ن کی جانب سے عوام کیلئے شروع کیے گئے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالتے رہے ہیں عوام کے دکھانے کیلئے ان کی کوئی کارکردگی نہیں ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک بھر میں ترقیاتی کام کراکے عوام کے دل جیت لیے ہیں اورآئندہ الیکشن میں عوام ووٹ بھی انہی کودینگے جن کی کوئی کارکردگی ہوگی اورمسلم لیگ ن آئندہ الیکشن صرف اورصرف اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پرہی بھاری اکثریت سے جیت کر ایک بار حکومت بنائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں مسلم لیگ ن کے کارکنان ومعززین علاقہ کے مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔