بسنت کے روز فائرنگ کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار،صادق آباد پولیس

جمعرات مئی 22:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) صادق آباد پولیس نے ڈکیتی اور بسنت کے روز فائرنگ کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے چھینا گیا موٹرسائیکل،لیپ ٹاپ،،اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی ہے۔ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے دو یوم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ صادق آباد کے سب انسپکٹر راجہ محمد عماد نے راولپنڈی میں ہونے والی بسنت کے روز تین شہریوں کو سروس روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کرنے والے دو ملزمان حسنین اور ہمایوں کو گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے،سب انسپکٹر راجہ عماد کیمطابق ملزم حسنین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بیرون ملک فرار ہونے کے لیے نادرا دفتر سیٹلائٹ ٹاؤن میں پاسپورٹ بنا رہا تھا جبکہ اس کی نشاندہی پر دوسرے ملزم ہمایوں کو گرفتار کیا گیا یے ملزم حسنین تین سال قبل تھانہ صادق آباد ہی میں درج ہونے والے اقدام قتل کے مقدمہ میں اشتہاری بھی ہے اسکے علاوہ صادق آباد پولیس کے ہی سب انسپکٹر راجہ محمد عماد نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان قمر یونس،نوید احمد اور سجاد قیوم کو گرفتار کر لیا ہے تینوں ملزمان تھانہ صادق آباد،وارث خان،نیو ٹاون و دیگر تھانوں کی حدود میں وارداتیں کرتے تھے ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موٹرسائیکل،لیپ ٹاپ،نقدی،،موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔