سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر ریونیو ووریلیف اورسروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان نے بھی شرکت کی

جمعرات 10 مئی 2018 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر ریونیو ووریلیف اورسروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان نے بھی شرکت کی وہ ایک طویل عرصہ کے بعد جمعرات کوسندھ اسمبلی کی کارروائی میں شریک ہوئے ایوان میں داخل ہونے کے بعد وہ سابق وزیراعلی سید قائم علی شاہ کے برابروالی نشست پربیٹھ گئے اورقائم علی شاہ کافی دیرگفتگوکرتے رہے۔

(جاری ہے)

فاتحہ خوانی کے موقع پر وہ اپنی نشست سے اٹھے اورانہوں نے پیپلزپارٹی کے مرحوم ایم این اے ایازسومرو کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی درخواست کی۔ مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ میں کافی عرصہ کے بعد ایوان میں آیا ہوں۔ اس دوران رؤف صدیقی کی شادی بھی ہوئی ہے۔ انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ان کے لیے دعا کی اپیل کرتا ہوں ۔ مخدوم جمیل نے کہاکہ ایوان میں ان لوگوں کی ہدایت کے لیے بھی دعا کی جائے جو سندھ کی تقسیم چاہتے ہیں۔