سجاول، پانی کی شدیدقلت اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلافپیپلز پارٹی کی جانب سے آج جمع کو احتجاج کا اعلان

جمعرات 10 مئی 2018 22:49

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ضلع بھر میں پانی کی شدیدقلت اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پی پی ضلع سجاول کی جانب سے جمعہ کے روز احتجاج کا اعلان کیاگیاہے ، ضلعی صدر اور صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کی کیمپ آفس سے پبلک پارک تک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جس میں شرکت کے لئے تمام یوسی اور ٹائون میمبران اور دیگر پارٹی کارکنوں کو شرکت کی تاکید کی گئی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے اطلاع سیکریٹری سورج سجاولی نے اپنے جاری کردا بیان میں کہا ہے کہ پی پی ضلع سجاول کی جانب سے سندھ بھر میں پانی کی شدید قلت اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف 11 مئی بعد نماز جمع کئمپ آفس سے پبلک پارک تک احتجاجی ریلی نکال کے مظاھرہ کیا جائیگا جس احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے پارٹی کے تمام ورکرز کارکنان جیالوں و رہنماوں کو پابند کیا جاتا ہے اور ضلع بھر کی عوام کو بھی بھرپور طریقہ سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے، وفاقی حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث لاڑ پٹی کے سب سے ٹیل والے ضلع سجاول کی عوام کو گذشتہ تین ماہ سے پانی سے محروم کیا جا رہا ہے جسکے سبب لاکھوں ایکڑز پر کھڑی فصلیں سوک کے تباہ ہوجانے سے کاشتکار طبقہ کو کروڑوں روپے نقصان اٹھانہ پڑا ہے اور اب دہان کی اگائی کا موسم ہے پر سجاول کی نہروں سے ریت اڑ رہی ہے اس نے کھاکہ سجاول میں اگر پانی کی یہ ہی صورتحال برقرار رہی تو کاشتکار طبقہ دہان کی فصل سے بھی محروم ہو جائینگے اور علاقہ میں بھوک بدحالی بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ سمیت ملکی معیشت بھی بری طرح سے متاثر ہوسکتی ہے،اس نے کھاکہ ضلع بھر میں پانی کی بندش کے باعث سجاول کے باسی شدید گرمی میں بوند بوند پانی کو ترس گئے ہیں تمام چھوٹے بڑے شھروں سمیت اندروننعلاقاجات میں میٹھا پانی نایاب ہوگیا ہے اسکے علاوہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے دوران پانی نہ ملنے سے عوام حال سے بے حال ہوکر سڑکوں پر نکلنے کو مجبور بن گئی ہے دوسری جانب محکمہ آبپاشی کی جانب سے سجاول ضلع کے لئے ایک ماہ کے بعد وارہ بندی کے تحت نہروں میں پانچ روز کے لئے پانی فراہم کردیاگیاہے ، جس سے پانی کا بحران کم ہونا شروع ہوگیاہے ،اور شہری انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانی کے تالابوں میںپانی ذخیرہ کرلیں گزشتہ ماہ بھی جاری شیڈول کے باوجود کم پانی فراہم کرنے سے علاقے میں پانی کا شدید بحران ہے ۔