سجاول، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری نے گیارھویں اور بارھویں کلاسز کی امتحانی مراکز کے اچانک دورے، امتحانات کا جائزا لیا

جمعرات مئی 22:49

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری نے حیدرآباد بورڈ کے تحت چلنے والے گیارھویں اور بارھویں کلاسز کی امتحانی مراکز بوائز ڈگری کالیج اور گرلز ڈگری کالیج سجاول پر اچانک دورے کئے اور امتحانات کا جائزا لیا۔ انہوں نے کہا کے آج کے نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ان کے مستقبل کو کاپی کلچر کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے، کاپی کلچر ایک ناسور ہے اور اس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانی مراکز میں کاپی کلچر کے خاتمے کے لیئے ہدایتیں بھی دیں، علاوہ ازیںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری نے پولیو کے خاتمے کے لیئے چلنے والی مہم کی نگرانی کے لیئے مختلف علائقوں میں دورے کیئے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی محنتوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کی محنت کا نتیجہ ہے کے پوری ملک میں پولیو کیسز میں واضع کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کے وہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک پولیو فری ملک ہوگا۔ انہوں نے کہا کے پولیو مہم میں سب سے زیادہ محنت ویکسینیٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہے جو دوردراز علائقوں میں کڑی دھوپ میں کام کرتے ہیں ،انکی خدمات قابل تعریف ہیں۔

متعلقہ عنوان :