نوشہرو فیروز،عام انتخابات میں اپنی ڈیوٹی دینے والے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 10 مئی 2018 22:49

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) عام انتخابات میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تعمیر ملت ہائی اسکول محراب پور میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تربیتی ورکشاپ میں 150 سے زائد فی میل سمیت تقریباً 800 افراد نے تربیت حاصل کی لاجسٹک اسٹنٹ وانچارج تربیتی سینٹر فائزہ گلال نے بتایا کہ الیکشن میں بطور اسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر اور پولنگ آفیسر کے اپنی ذمہ داریوں کی تربیت حاصل کی تمام ٹرینی افراد کا تعلق تعلقہ محراب پور سے تھا جبکہ بطور ٹرینر ضمیر علی چانڈیو، عاشق علی، انور علی اور امان اللہ کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد مرزا نے بھی تعمیر ملت ہائی اسکول میں تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اوراس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن عملے کو تربیت دینے کا عمل جاری ہ ہے جس میں99 فصید الیکشن کے لیے تربیت لینے والے عملے نے پروگرام میں شریک ہو کر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور یہ عمل99 فیصدبہتر جارہا ہے الیکشن 2018 کیلئے عملے کو ہر حوالے سے ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ انہیں عام انتخابات میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔