جمعیت علماء اسلام سکھر کا اجلاس

پینے کے پانی کی قلت ، نکاسی آب نظام نہ ہونا ، سرکاری اسپتالوں کی ابتر صورتحال پر منتخب نمائندگان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا

جمعرات 10 مئی 2018 22:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام سکھر کا اجلاس جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں منعقد ہوا جس میں شہر کے مسائل پینے کے پانی کی قلت ، نکاسی آب نظام نہ ہونا ، سرکاری اسپتالوں کی ابتر صورتحال پر منتخب نمائندگان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ منتخب نمائندگان اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہری عذاب میں مبتلا ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل مذکورہ مسائل کو حل نہ کیا گیا تو منتخب نمائندوں اور افسران کے گھروں اور آفیسوں کا گھیرائو کیا جائیگا اور شدید احتجاج کیا جائیگا اجلاس میں 13مئی کو مینار پاکستان میں ہونے والے ایم ایم اے کے تاریخی جلسے کو کامیاب بنانے اور بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ناظم مالیات مفتی سعود افضل ہالیجوی ، مولانا عبدالحق مہر ، حافظ ارشد محمود ہالیجوی ، اور علامہ عبدالخیر اندھڑ نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے کرپٹ اور بداعنونیاں کر کے سندھ کو تباہ و برباد کر دیا ہے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پنجاب جا کر سندھ کی ترقی کے جھوٹے دعوئے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب سندھ سے پی پی کے پائوں اکھڑ چکے ہیں آئندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل شاندار کامیابی حاصل کریگی13مئی کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ تاریخ کا رخ بدل دیگا ۔