عمرکوٹ، رمضان میں ناجائز منافع خوروں ،اشیاء خوردنوش کی مصنوئی قلت کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن

جمعرات 10 مئی 2018 22:51

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردنوش کی نرخوں میں کمی ، نا جائیز منافع خوروں ، ایشاء خوردنوش کی مصنوئی قلت کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ آفیس کے دربار ہال میں منعقد کردہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون طاہر میمن ،چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ، مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹریز، تاجر حضرات اور ضلع کے دیگر آفسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے کانداراور ہول سیلرو ں کو سختی سے ہدایت کی کہ حکومت سندھ کی دی جانے والی ہدایت کے مطابق ایشاء خوردنوش کی مقررہ کردہ قیمتوں پر فروخت کریں اور زیادہ قیمتیں وصول کرنے والے تاجر حضرات کے خلاف قانونی کاروائی اورموقع پر ہی جرمانہ عائد کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور جن علائقوں میں پانی کی کمی ہے وہاں ٹینکر نے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ حیسکو کو ہدایت کی گی ہے کہ ماہ رمضان میں غیرضروری لوڈشیڈنگ ہرگز نا کریں ، اس موقع پر انہوں نے ڈی ایس پی عمرکوٹ کو ہدایت کی کہ وہ نماز وں کے اوقات میں اور ترابیع کے وقت سکیورٹی کے خاص انتظامات کریں ، اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون طاہرمیمن نے اجلاس میں شریک تمام تاجروں کو ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی سے جاری کردہ ایشاء خوردنوش کی لسٹ روزانہ کی بنیاد پر اپنی دوکانوں پر ہر ہال میں آویزاں کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی تاجر زخیرہ اندوزی اور زیادہ قیمتیں وصول کرنے میں ملوث پایا گیا تو موقع پر ہی جرمانہ اور سخت قانونی کاروائی اس کے خلاف کی جائے گی ، انہوں نے کہا چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز جن کے پاس اسپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات ہیں وہ ضلع کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز میں آنے والے سامان کا ریکارڈ کا اچانک معائینہ کریں گے جبکہ وہ روز مرہ کی ایشاء خودرنوش کی قیمتیں بھی چیک کریں گے اور اس کی رپورٹ کی کاپی روزانہ کی بنیادپر کورٹ میں جمع کروائی جائے گی ، انہوں نے سیکریٹری مارکیٹ کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر پرائیز لیسٹ جاری کی جائے ، اس موقع پر وٹنری ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں غیر معیاری بڑے اور چھوٹے کا گوشت فروخت کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کریں اور گوشت مارکیٹوں کا دورہ کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آیا فروخت ہونے والے گوشت پر جاری کردہ مہر ہے کہ نہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عمرکوٹ میںدال مسورامپورٹینٹ کی پرانی قیمت 78روپے سے کم کرکے نئی قیمت 74 روپے ، دال مونگ کی پرانی قیمت 110 روپے سے کم کر کے نئی قیمت 105 اور دال ماش کی پرانی قیمت 160 سے کم کر کے نئی قیمت 95روپے مقرر کی گئی تعلقہ عمرکوٹ میںور دودھ کی قیمت اسی روپے اور دہی کی قیمت 95 روپے جبکہ تعلقہ کنری ، سامارو اور پتھورو میںدورہ کی قیمت ستر روپے فی کلو او ر دہی کی قیمت اسی روپے فی کلو مقرر کی گی ہے اورمختلف ایشاء کی قیمتوں میں پانچ سے دس روپے بھی کمی کی گی، جبکہ مچھلی کا ریٹ تین سو روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔