حیدرآباد، ٹاؤن کمیٹی میں ترقیاتی کاموں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے ،عبدالحفیظ مگسی

من پسند ملازمین گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں ، اس صورتحال پر وہ عدالت اور نیب سے رجوع کریں گے،چیف سینیٹری انسپکٹر ٹائون کمیٹی سکرنڈ کی پریس کانفرنس

جمعرات 10 مئی 2018 22:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ضلع نواب شاہ کی ٹائون کمیٹی سکرنڈکے چیف سینیٹری انسپکٹر عبدالحفیظ مگسی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی میں ترقیاتی کاموں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے جبکہ من پسند ملازمین گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں ۔ اس صورتحال پر وہ عدالت اور نیب سے رجوع کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یاکہ ٹائون کمیٹی سکرنڈ میں کئی نان کیڈر ملازم کیڈر پوسٹوں پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ ضلع نو شہر وفیر وز سے نا ن کیڈر ملازم جو نیئر کلر ک سعید خا ن رند اور صابر ملا ح کو بلا کر سینیٹر ی انسپکٹر کی پو سٹ پر مقر ر کیا گیا ہے اور مجھے ایمانداری سے ڈ یو ٹی کر نے کی سز ادیتے ہو ئے ٹا ئو ن کمیٹی میں اپنی ذمہ داری دینے سے روک دیا گیاہے ،انہو ںنے بتا یا کہ ٹا ئو ن کمیٹی سکر نڈ میں بھر تی ہو نے والے سینیٹر ی انسپکٹر اشفاق عمر انی ،آفس اسسٹنٹ ایوب خا ن کا بھا ئی خا کر وب کی پو سٹ پر مقر ر ہے جو کہ گھر بیٹھے تنخو اہیں وصول کر ر ہے ہیں ،انہو ںنے مز ید انکشاف کیا کہ ٹا ئو ن کمیٹی سکر نڈ نے تر قیا تی کا مو ں کی مد میں 20کر وڑ روپے کے فنڈ ز خر د بر د کیئے گئے ہیں اور صرف کا غذ ات میں جعلی بھر تیا ں کرکے ٹائو ن انتظا میہ 53خا کر وب کی تنخو اہ کے نا م پر 63لا کھ سے زائد رقم ہڑ پ کر ر ہی ہے ،جبکہ 11گر یڈ کے اسسٹنٹ اکائو نٹنٹ سعید لا ری کو 17گر یڈ میں اور 11گر یڈ کے آفس سپر نٹنڈنٹ ایو ب خان کوبھی17گر یڈ میں اور5گر یڈ کے ریکو ری ملازم عبد الر حما ن راجپو ت کو 16گر یڈ کی پوسٹ پر تعینا ت کیا گیا ہے ۔

05-18/--339

متعلقہ عنوان :