کراچی: لیاقت نیشنل اسپتال انتظامیہ نے اسپورٹس انجری کا شعبہ قائم کردیا

کرکٹر یونس خان برانڈ ایمبیسیڈر مقرر، انجریز کا 70فیصد علاج ہوسکے گا، 30 فیصد طبی سہولیات بھی جلد مہیا کردی جائیں گی،ایسے اسپتال کا قیام ملک کے لئے بہت ضروری تھا، ڈائریکٹر سلمان فریدی /یونس خان

جمعرات 10 مئی 2018 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) لیاقت نیشنل اسپتال انتظامیہ نے اسپورٹس انجری کا شعبہ قائم کرکے معروف کرکٹر یونس خان کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے۔ جمعرات کو لیاقت نیشنل اسپتال کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسپورٹس انجری کا علاج کرانے کے لئے کھلاڑیوں کو اب بیرون ملک علاج کرانے کی ضرورت نہیں رہی۔

(جاری ہے)

لیاقت نیشنل اسپتال میں ایسی انجریز کا 70فیصد علاج ہوسکے گا بقیہ 30 فیصد طبی سہولیات بھی جلد مہیا کردی جائیں گی۔کرکٹر یونس خان نے کہا کہ ایسے اسپتال کا قیام ملک کے لئے بہت ضروری تھا کھلاڑیوں کی انجریز کا مہنگا علاج اورغلط تشخیص ٹیلٹ کے ضیاع کا سبب بن رہا تھا مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔لیاقت نیشنل اسپتال کا یہ اقدام وقت کی ضرورت اور بہترین عمل ہے۔ایم ڈی لیاقت نیشنل اسپتال ڈاکٹر سلمان فریدی نے یونس خان کو لائف ٹائم مفت علاج کی سہولت دیتے ہوئے انہیں کارڈ پیش کیا اور انہیں برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔۔

متعلقہ عنوان :