پاکستان آئرلینڈ تاریخی ٹیسٹ میچ : ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی

آئرش کرکٹ کو زندہ رکھنے کیلیے کوشش اور محنت نہ کی ہوتی تو ہمیں یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا، مہمان ٹیم کیخلاف میدان میں اترنے والے کھلاڑیوں، فیملیز اور ملکی کرکٹ شائقین کیلیے ڈبلن میں یادگار لمحات ہونگے، آئرش کپتان تاریخی میچ کا حصہ بننا گرین کیپس کیلیے بھی بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے، سرفراز احمد طویل سفر کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی منزل تک پہنچنے میں اپنے کردار پر فخر محسوس کرتا ہوں،سابق آئرش کپتان ٹرینٹ جونسٹن

جمعرات 10 مئی 2018 22:51

پاکستان آئرلینڈ تاریخی ٹیسٹ میچ : ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان آج سے شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ کی ٹرافی تقریب رونمائی کردی گئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے حصہ لیا۔میزبان کپتان ولیم پورٹر فیلڈ کا کہنا ہے کہ آج جمعے کو آئرش کرکٹ کیلیے ایک بہت بڑا موقع ہوگا، آئی سی سی کی فل ممبرشپ تک پہنچنے کیلیے سب نے سخت محنت کی، اس مقام تک پہنچانے میں کئی کرکٹرزنے اہم کردار ادا کیا،ان میں سے بہت سے موجودہ اسکواڈ میں ہمارے ساتھ نہیں لیکن ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہوگا۔

اگر انھوں نے آئرش کرکٹ کو زندہ رکھنے کیلیے کوشش اور محنت نہ کی ہوتی تو ہمیں یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا،انھوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کیخلاف میدان میں اترنے والے کھلاڑیوں، فیملیز اور ملکی کرکٹ شائقین کیلیے ڈبلن میں یادگار لمحات ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے اپنے پیغام میں کہاکہ تاریخی میچ کا حصہ بننا گرین کیپس کیلیے بھی بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے، آئرلینڈ کے کرکٹرز نے آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنا وجود ثابت کیا، امید ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی تاثر چھوڑنے میں کامیاب ہوجائینگے۔

آئرلینڈ کے سابق کپتان ٹرینٹ جونسٹن نے کہاکہ طویل سفر کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی منزل تک پہنچنے میں اپنے کردار پر فخر محسوس کرتا ہوں،انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2007کی طرح اس بار ٹیسٹ میچ میں بھی اپ سیٹ کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، امید ہے کہ سنگ میل عبور کرنے کے فخرسے مالا مال میزبان کھلاڑی پاکستان کیخلاف بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کریں گیخیال رہے آئر لینڈ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبو کرنے جارہی ہے ،آئی سی سی نے چند عرصہ قبل ٹیم کوٹیسٹ سٹیس دیا تھا۔واحد ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے دونوں ٹیمیں پرامید ہیں۔ممکنہ طور پر پاکستان کی ٹیم آج نئے لڑکوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔۔

متعلقہ عنوان :