آئیسکواسلام آباد سرکل کے زیر اہتمام سیفٹی سیمنار کا انعقا د

لائن سٹاف ہمار ا قیمتی اثاثة ہے جس کی جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، راجہ اصغر حفاظتی تدابیر کے بغیر بجلی کی لائنوں پر ہرگز کام نہ کریں کیونکہ سیفٹی کے بغیر لائنو ں پر کام کرنا صریحاًًخودکشی کے مترادف ہے، آپریشن ڈائریکٹر کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 10 مئی 2018 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو) کے اسلام آباد سرکل کے زیر اہتمام سیفٹی سیمنار کا انعقا د کیا گیا جس میں راجہ اصغر آپریشن ڈائریکٹر آئیسکو، واپڈا ہائیڈرو یونین کے سیکرٹری جنرل خورشید احمد ، ایس ای اسلام آباد شیر عباس، ریجنل سیکرٹری حاجی ظاہر گل ، اسلام آباد سرکل کے تمام افسران اور فیلڈ سٹاف نے شرکت کی آپریشن ڈائریکٹر راجہ اصغر نے سیفٹی سیمنار سے خطاب کے دوران کہا کہ لائن سٹاف ہمار ا قیمتی اثاثة ہے جس کی جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

راجہ اصغر نے تمام فیلڈ سٹاف خصوصاًً لائن سٹاف کو کہا کہ حفاظتی تدابیر کے بغیر بجلی کی لائنوں پر ہرگز کام نہ کریں کیونکہ سیفٹی کے بغیر لائنو ں پر کام کرنا صریحاًًخودکشی کے مترادف ہے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل خورشید احمد اور ریجنل چیئرمین حاجی ظاہر گل نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ لائن سٹاف کے بغیر کمپنی کا وجود ناممکن ہے لائن سٹاف سردی گرمی ، بارش کی پرواہ کئے بغیر صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور بجلی سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لئے 24گھنٹے ڈیوٹی پر موجودرہتا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل خورشید احمد نے لائن سٹاف کو سیفٹی کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور آئیسکو انتظامیہ سے درخواست کی کہ لائن سٹاف کی زندگی سے قیمتی چیز کوئی نہیں اس لئے آئیسکو میں سیفٹی ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے۔ لائن پر کام کرنے کیلئے بکٹ کرین فراہم کی جائیں اور لائن سٹاف کا ڈینجرنس الاونس 5ہزار سے بڑھا کر 10ہزار روپے کیا جائے تقریب کے اختتام پر ایس ای اسلام آباد شیر عباس نے سیفٹی کے حوالے سے آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو باسط زمان کا خصوصی پیغام پڑ ھ کر سنایا کہ ہمارا لائن سٹاف ہمار ا فخر ہے اور اگر ہماری کمپنی اگر نمبر ون ہے تو اس کا ایک کریڈٹ لائن سٹاف کو جاتا ہے ۔ عباس شاہد