اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ،ْریکٹر سکیل پر شدت 5.3ریکارڈ کی گئی

جمعرات 10 مئی 2018 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اسلام آباد اور پشاور کے علاوہ مالاکنڈ ایجنسی، چترال، گلگت اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔

کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شام 7 بج کر 9 منٹ پر محسوس کیے گئے اور زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی تھیں۔