Live Updates

صوابی میں تعلیمی ادارے قائم کرکے اپنے خواب کی تعبیرکی کوشش کی ہے ،اسدقیصر

صوابی یونیورسٹی کیلئے صوبائی حکومت نے اب تک 80کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے جبکہ آئندہ بھی مذکورہ یونیورسٹی کی ضروریات پوری کی جائیں گی

جمعرات 10 مئی 2018 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوابی میں تعلیمی ادارے قائم کرکے اپنے خواب کی تعبیرکی کوشش کی ہے کہ صوابی کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے یونیورسٹی آف صوابی میں معیاری تعلیم کی فراہمی پر دلی اطمینان ہے انہوںنے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف صوابی کی نئی تعمیر شدہ عمارت کاوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر ویز خٹک کے ہمراہ افتتاح کرنے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب سے وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک نے خطا ب کرتے کہا کہ صوابی میں عمران خان کے وژن کے مطابق تبدیلی کا عمل کا فی حد تک مکمل کر لیا ہے جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔تعلیم ہماری ترجیحات میں ہے صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں میںبہتری لانے کے ساتھ ساتھ انگلش میڈیم کا اجراء بھی کیا ہے تاکہ سرکاری سکولوں کے فارغ التحصیل نوجوان بھی پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کا مقابلہ کرسکیں ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے اس موقع کہا کہ صوابی یونیورسٹی کیلئے صوبائی حکومت نے اب تک 80کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے جبکہ آئندہ بھی مذکورہ یونیورسٹی کی ضروریات پوری کی جائیں گی ۔انہوںنے کہا میںنے منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی ترجیح میں ضلع صوابی میں تعلیمی اداروں کے قیام کو شامل کیا وومن یونیورسٹی گجوخان میڈیکل کالج ،ٹیکنیکل کالجز،کالجز اورسکولوں کا قیام اسی ترجیح کی کڑی ہے میری خواہش ہے کہ صوابی سمیت پورے صوبے میں موجود کوئی بچہ بھی تعلیم سے محروم نہ رہے ۔

انہوںنے کہا کہ صوابی میں نبی کے قریب ہی پی اے ایف ایجوکیشن کمپلیکس کاقیام عمل لایا جارہا ہے اسی طرح کرنل شیر خان انٹرچینج قریب ایک بڑی ایجوکیشنل سٹی قائم کی جائے گی ، ان تعلیمی اداروں کے قیام سے صوابی سمیت پورے صوبے میں تعلیمی انقلاب برپاہوگااور نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات میسر ہوں گی ۔انہوںنے کہا کہ ان تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل نوجوان آئندہ ملک کی باگ ڈور سنبھال کربہترین خدمات کریں گے ۔

سپیکر نے کہا کہ صوابی یونیورسٹی صوابی کے عوام کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے سپیکر نے بتایا کہ رشکئی انٹر چینج کے قریب ایک بڑے اکنامک زون کے قیام کیلئے جلد ہی افتتاح کیا جائے گااس اکنامک زون کے قیام کے بعد تقریباًبیس لاکھ روزگار کے مواقع پید اہو ں گے ۔جس کے باعث بے روزگار ی میں کافی حدتک قابوپانے میں مدد ملے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات