Live Updates

سیکورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان کا جلسہ منسوخ کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 مئی 2018 20:32

سیکورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان کا جلسہ منسوخ کردیا
میر علی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) سیکورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے شمالی وزیرستان میں طاقت کے مظاہرے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف نے کل بروز جمعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کیخلاف جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب کسی سیاسی جماعت نے شمالی وزیرستان میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کیا ہو۔

 جلسہ عام شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا جانا تھا جہاں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی خطاب کرنا تھا۔ تاہم اب تحریک انصاف نے جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے سیکورٹی خدشات کے باعث شمالی وزیرستان کا جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات