Live Updates

تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ اڑا لی

مسلم لیگ ن رحیم یار خان کے صدر عامر شہباز نے لیہ جلسے میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 10 مئی 2018 20:44

تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کی اہم ..
لیہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 10 مئی 2018ء ) : پاکستان تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ اڑا لی۔ مسلم لیگ ن رحیم یار خان کے صدر عامر شہباز نے لیہ جلسے میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اکستان تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ اڑا لی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے لیہ جلسے کے موقع پر مسلم لیگ ن رحیم یار خان کے صدر عامر شہباز نے مسلم لیگ کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماوں نے عامر شہباز کو خوش آمدید کہا اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد بھی دی۔دوسری جانب عامر شہباز نے بھی بلاول بھٹو کی قیادت ہر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک نئے سیاسی سفر کی شروعات کا عزم ظاہر کیا۔

یا درہے کہ عامر شہباز کے اس اقدام سے جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کا رہا سہا صفایا بھی ہو گیا ہے۔گزشتہ روز جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہو نے کا اعلان کر کے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کا زور توڑ دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات