پاکستان رینجرز سند ھ کی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی، لیاری کلاکوٹ سے لیاری گینگ وار ملزم بلال پپو اور رحمان ڈکیت کے 2 ملزمان گرفتار

جمعرات 10 مئی 2018 23:04

پاکستان رینجرز سند ھ کی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی، لیاری کلاکوٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری کے علاقے کلا کوٹ سے لیاری گینگ واربلال پپو اور رحمان ڈکیت گروپ کے 2 ملزمان اسد اور طلحہ کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 9 / 10 مئی کی درمیانی شب تقریبا 2230 بجے لیاری کلا کوٹ میں واقع ایک سیاسی جماعت کے دفتر میں میٹنگ کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سیاسی جماعت کے عہدیدار عقیل رحمانی زخمی ہوگئے ۔

فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اسد اوراس کا ایک ساتھی طلحہ بھی زخمی ہوا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری فورا جائے واردات پر پہنچی ۔موقع وارات سے ملزم طلحہ کو بمعہ ایک ہینڈ گرینیڈ کے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم اسد کو سول ہسپتال سے حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

رینجرز اور پولیس کو دیکھتے ہی ملزم اسدکے دو اور ساتھیوں نے فرار ہو نے کی کوشش کی اور دستی بم سے حملہ کر دیا۔

دونوں مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا ہے ۔گرفتار شدہ ملزمان سے ابتدائی تفتیش سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ واقعہ باہمی رنجش اور سیاسی عداوت کا نتیجہ ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشتگردوں اور ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار Whatsapp نمبر0316-2369996، ای میل ایڈریس [email protected] یا رینجرز ہیلپ لا ئن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔