پی آئی اے کی مینجمنٹ نے حالیہ ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا ، سینیٹر میاں رضا ربانی

پی آئی اے کی مینجمنٹ نئی منتخب ہونے والی CBA کی حوصلہ شکنی کیلئے جان بوجھ کر لوور اسٹاف کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر کررہی ہے

جمعرات 10 مئی 2018 23:04

پی آئی اے کی مینجمنٹ نے حالیہ ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی مینجمنٹ خصوصا سی ای او نے حالیہ ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا اور اگر آپ کو یاد ہو کہ جب پیپلز یونیٹی کی سربراہی میں متحدہ اپوزیشن نے الیکشن جیتا تو اس وقت CEO نے ہیڈ کوارٹرز میں رینجرز کو طلب کیا تھا اور اب پی آئی اے کی مینجمنٹ نئی منتخب ہونے والی CBA کی حوصلہ شکنی کے لئے جان بوجھ کر لوور اسٹاف کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر کررہی ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے مزدور پالیسی جاری رکھتے ہوئے حالیہ بجٹ میں ملازمت پیشہ طبقے کے لئے کسی بھی قسم کا ریلیف نہیں رکھا اور کم از کم تنخواہ اور پینشن میں بھی اضافہ نہیں کیا۔ یہ حکومت بڑے کاروبار کرنے والوں کی اور بینکاری شعبہ جات کی نمائندہ حکومت ہے اور اسے اس افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح میں بھی احساس نہیں ہے اور ایسے میں ملازمت پیشہ افراد کی تنخواہ نہ جاری کرنا ان کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔میں مطالبہ کرتا ہوں کہ پی آئی اے کی مینجمنٹ فوری طور پہ ملازمین کی تنخواہ جاری کرے اور بہانہ بازی سے گریز کرے۔