وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے نے شعبہ تحفیظ کے مکمل نتاج کا اعلان کردیا،کامیابی کا مجموعی تناسب 95 فیصد رہا

جمعرات مئی 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے شعبہ تحفیظ کے 73020 طلبہ و طالبات کا مکمل نتیجہ جاری کردیا ہے۔مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تمام صوبوں سمیت اسلام آباد،،آزادکشمیر و گلگت بلتستان کے سترہ ھزار سے زاد مدارس کے 59819 طلبہ اور 13201 طالبات نے حفظ قرآن مجید کے امتحان میں شرکت کی تھی،مجموعی طور پہ 49854 طلبہ و طالبات نے درجہ ممتاز (اے ون گریڈ) درجہ جیدجدا (اے گریڈ) 12664،درجہ جید (بی گریڈ) 2450 اور درجہ مقبول (سی گریڈ) میں 591 میں کامیابی حاصل کی،جبکہ 2748 طلبہ و طالبات ناکام،4388 غیر حاضر اور 325 کا نتیجہ کالعدم ھوا، کامیابی کا مجموعی تناسب 95 فیصد سے زیادہ رھا،مولانا عبدالمجید کے مطابق یہ مجموعی طور پہ گزشتہ سالوں کی نسبت سے یہ ریکارڈ اضافہ ھوا ھے،صوبای میڈیا کوارڈینٹر مولانا طلحہ رحمانی نے اس موقع پہ میڈیا سے گفتگو کرتے ھوے بتایا کہ صوبہ سندھ کے 18468 طلبہ و طالبات میں کامیابی کا تناسب بھی 95/فیصد سے زاد رھا،جس میں 12143 نے ممتاز،3580 نے جیدجدا،798 نے جید،153 نے مقبول درجات میں کامیابی حاصل کی ھے،724 ناکام،989 غیر حاضر اور 81 کا نتیجہ کالعدم ھوا ھے،وفاق کے میڈیا کوارڈینٹر کے مطابق نتاج مدارس کو ارسال کردیے گے ہیں،جبکہ آن لان انفرادی نتاج کے لے ادارہ کے الحاق نمبر کے ذریعہ وفاق المدارس کی آفیشل ویپ سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں تحفیظ کے نتاج آن لان اور بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کا عمل دس دن سے بتدریج جاری تھا جو الحمدللہ اب مکمل اعداد و شمار کے ساتھ موجود ھے،دریں اثنا وفاق المدارس کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری،ناب صدور،مرکزی اراکین عاملہ و امتحانی کمیٹی اور صوبای ناظمین نے کامیاب ھونے والے طلبہ و طالبات سمیت تمام مدارس کے منتظمین کو بھی مبارکباد دی،انہوں نے اپنے پیغام میں وفاق کے تمام مسلین و منتظمین اور دفتری عملہ کی کارکردگی کو بھی سراھا جنہوں نے انتھک محنت سے جلد نتاج کا مرحلہ مکمل کیا،صدر و ناظم اعلی نے درجات کتب کے نتاج کی تیاریوں کا بھی جازہ لیتے ھوے جلد اعلان کا بھی بتایا۔

(جاری ہے)

صوبای میڈیا کوارڈینٹر مولانا طلحہ رحمانی نے شعبہ تحفیظ کے مکمل امتحانی عمل میں ذراع ابلاغ و میڈیا گروپس اور وفاق میڈیا سیل سے وابستہ افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے امتحانی سینٹرز کے دوروں سمیت فوری و بروقت رپورٹنگ اور جازہ بھی پیش کرتے رہے۔