آرسی ڈی قومی شاہراہ پرتیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی حادثے میں دو افراد جاں بحق

جمعرات مئی 23:04

سکندرآبادسوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) آرسی ڈی قومی شاہراہ پرتیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی حادثے میں دو افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق آرسی ڈی قومی شاہراہ تارکی کے مقام پراورٹیک کے دوران تیزرفتاری کے باعث گاڑی بے قابوہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں فورا آگ لگ گئی جس سے گاڑی میں سواردونوں افراد بری طرح جھلس کرجاں بحق ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنرسکندرآباد ڈاکٹرخدائے رحیم میروانی ،لیویزاہلکاروں کے ہمراہ جائے حادثہ پرپہنچ گئے اور نعشوں کوسول ہسپتال سوراب منتقل کردیاجہاں ان کی شناخت نصیب اللہ ولدعبدالعزیز قوم مشوانی اورلشکرخان قوم بنگلزئی کے نام سے ہوئی جوکہ مستونگ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :