جمعیت علماء پاکستان نورانی بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ و شوری کا اہم اجلاس اتوار 13 مئی کو منعقد ہوگا

جمعرات 10 مئی 2018 23:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) جمعیت علماء پاکستان نورانی بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ و شوری کا اہم اجلاس اتوار 13 مئی کو صوبائی صدر علامہ میر عبدالقدوس ساسولی کی صدارت میں صوبائی دفتر جامعہ غوثیہ وحدت کالونی بروری روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوگا، اجلاس میں آئندہ قومی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کے جائزے کے ساتھ رمضان المبارک کے بابرکات موقع پر مختلف خصوصی تقاریب کے انعقاد کے سلسلے میں فیصلے کیئے جائیں گے ،صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ مفتی محمد جان قاسمی نے صوبہ بھر کے تمام اراکین کو اہم اجلاس میں بر وقت شرکت کی تاکید کی ہے۔