تحریک انصاف کا آئندہ عام انتخابات کیلئے شمالی پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ابتدائی انٹرویو ز کا شیڈول جاری

ضلعی سطح پر تمام امیداروں کے انٹرویو شمالی پنجاب کے مرکزی دفتر F-8مرکز اسلام آباد میں ہوں گے 14مئی سی24مئی تک انٹرویوز کے لئے دن12بجے سے سے سہ پہر 5بجے تک کا وقت مقرر

جمعرات مئی 23:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب نے آئندہ عام انتخابات کے لئے شمالی پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ابتدائی انٹرویو ز کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلعی سطح پر تمام امیداروں کے انٹرویو شمالی پنجاب کے مرکزی دفتر واقع البابر سینٹرF-8مرکز اسلام آباد میں ہوں گے 14مئی سی24مئی تک ہونے والے انٹرویوز کے لئے دن12بجے سے سے سہ پہر 5بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 14مئی کو ضلع اٹک کے امیدواروں کے انٹرویو لئے جائیں گے جبکہ15مئی کو ضلع راولپنڈی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57،59اور60جبکہ صوبائی حلقوں پی پی 6،7،10،11،12،13اور17کے امیدواروں جبکہ 16مئی کوضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقوں58،61،62اور63جبکہ صوبائی حلقوں پی پی8،9،14،15،16،17،18،19اور20کے امیدواروں کو انٹرویو کے عمل سے گزارا جائے گا ،18مئی چکوال،19مئی بھکر،21مئی میانوالی ،22مئی خوشاب اور23مئی کو ضلع سرگودھا میں قومی اسمبلی کے حلقوں 88،89اور91جبکہ صوبائی حلقوں پی پی 72،73،74،75،78اور79میں امیدواروں کے انٹرویو کے ساتھ 24مئی کوضلع سرگودھا میں قومی اسمبلی کے باقی ماندہ حلقوں این ای90اور92کے ساتھ صوبائی حلقوں پی پی 76،77،80اور81کے امیدواروں کے انٹرویو لئے جائیں گے تمام درخواست گزاروں کو ہدائیت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر انٹرویو کے لئے اپنے حلقے کا نقشہ ،مکمل کوائف اور پروفائل ہمراہ لائیںتمام امیدواروں کے انٹرویوعامر کیا نی کی سربراہی میں کنونیئر عطا اللہ خان شادی خیل اور قاضی احمد اکبر ، محمد ہارون ہاشمی ، پیر ذوالقرنین شاہ ، راجہ طارق کیا نی اورراجہ یاسر سرفراز ہمایوں پر مشتمل 7رکنی پارلیمانی بورڈ کرے گا پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق مقررہ مدت کے اندر پارٹی کو ویب سائٹ پر آن لائن سسٹم کے علاوہ دفتر میں جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد 200کے قریب ہے اور آج (بروزجمعہ)سے تمام امیدواروں کو فردا فردا بھی انٹرویو کے لئے مقررہ شیڈول سے آگاہ کیا جائے ذرائع کے مطابق انٹرویو میں شامل نہ ہونے والے امیدواروں کی درخواستیں مسترد کر دی جائیں ۔