پیپلزپارٹی نے 10 سالہ دور حکومت میں اسکیموں کے نعرے ہی لگائے، عملی طور پر کام نہیں کیا ،فیصل سبزواری

جمعرات مئی 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 10 سالہ دور حکومت میں اسکیموں کے نعرے ہی لگائے ہیں عملی طور پر کام نہیں کیا سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے فیصل سبزواری نے کہا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران شکوہ کیا ہے کہ نیشنل فائیننس کمیشن پیپلزپارٹی کی حکومت نے آخری بار دیا تھا مگر وزیر اعلیٰ یہ بتانا بھول جاتے ہیں کہ آئین اور قانون کی ضرورت ہے کہ صوبائی فائیننس کمیشن بھی ہو جو کہ آخری بار مشرف کے زمانے میں ہوا پی پی کی 10 سالہ حکومت نے ایک بار ہی صوبائی فائنننس کمیشن نہیں بنا اور بجٹ بھی اس کے بغیر آیا انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ سب کچھ دیکھ رہے ہیں ہم ان کو اپنی تقاریر میں ایکسپوز کریں گے جب یہ بجٹ پاس کرانے جائیں گے ان کو بتائے گئے کہ 10سالوں میں اسکیموں کے نعرے ہی لگائے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی 10 سالوں سے کراچی میں کیمرے لگانے کا کہتی آرہی ہے لیکن آج تک نہیں لگے جن کے وزراء کے پرسنل سیکریٹری کے سیکریٹری سے کروڑوں روپے نکل رہے ہو جن پر عدالتوں اورنیب میں اربوں کی کرپشن کے مقدمات چل رہے ہو ان کو ہم بتائیں گے انہوں نے کام کیا ہے یا اتار ہے ۔

#