Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے مسلم لیگ ن کو پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت قرار دیدیا

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ ن اب بھی پاکستان کی سب سے مقبول اور مضبوط سیاسی جماعت ہے،عامر لیاقت حسین

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 10 مئی 2018 20:55

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے مسلم لیگ ن کو پاکستان کی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 10 مئی 2018ء ) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے مسلم لیگ ن کو پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت قرار دیدیا۔پاکستان ٹھریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ ن اب بھی پاکستان کی سب سے مقبول اور مضبوط سیاسی جماعت ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔

ایک جانب کرپشن کے الزامات اور دوسی جانب اندرونی خلفشار نے حکمران جماعت کو کمزور سے کمزور ترین کر دیا۔ختم نبوت کے معاملے کے ساتھ چھڑ چھاڑ اور اس طرح کے دیگر معاملات نے مسلم لیگ ن کی عوامی ساکھ کو بھی بے حد متاثر کیا ہے۔جس کے باعث لوگوں نے اگلے الیکشن میں حکمران جماعت کوووٹ دینے سے بھی انکار کرنے کا اظہار شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تا ہم اب بھی مسلم لیگ ن ایک بڑی سیاسی طاقت کی حامل پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔

اس کی مقبولیت اور طاقت کے مخالفین بھی قائل ہیں ۔اسی لئیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے مسلم لیگ ن کو پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت قرار دیدیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نجی ٹی وی شو میں بات چیت کر رہے تھے ۔معروف صحافی و اینکرکامران شاہد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ ن اب بھی پاکستان کی سب سے مقبول اور مضبوط سیاسی جماعت ہے۔

یاد رہے کہ اس پہلے امریکی گیلپ سروے بھی مسلم لیگ ن کو پاکستان کی مقبول ترین جماعت قرار دے چکا ہے۔ امریکی گیلپ سروے کے مطابق مسلم لیگ ن پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔سروے کے مطابق عوام میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت 36 فیصد ہے جب کہ اس کی سخت سیاسی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت 24 فیصد اور ملک کی تیسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی کی مقبولیت صرف 17 فیصد رہ گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات