راولپنڈی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ ،9افراد جاں بحق ،9زخمی

جمعرات مئی 23:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) راولپنڈی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس پر ٹرک گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ ایبٹ آباد کے راستے راولپنڈی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، راستے میں گندم کی بوریوں سے لدا ایک ٹرک بے قابو ہوکر اپنے برابر سے گزرنے والی مسافر بس پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثے میں زخمی مسافروں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اسپتال منتقل کیے گے بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر ویگن پر گرنے والے ٹرک میں 40 ٹن گندم لدی ہوئی تھی حادثے کا شکار ہونے والی ویگن راولپنڈی سے مانسہرہ جارہی تھی۔۔