راولپنڈی پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی کی سرپرستی میں اجرتی گینگ کا معاملہ

ایس ایس پی آریشن نے با اثر ڈی ایس پی کی سر زنش کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی مدعیہ میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے مقدمہ نمبر339پولیس کی مدعیت میں درج کر کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں شہری کے گھر پر فائرنگ کی تحقیقات شروع کر دی

جمعرات 10 مئی 2018 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) راولپنڈی پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی کی سرپرستی میں اجرتی گینگ کا معاملہ ،ایس ایس پی آریشن نے با اثر ڈی ایس پی کی سر زنش کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی مدعیہ میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے مقدمہ نمبر339پولیس کی مدعیت میں درج کر کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں شہری کے گھر پر فائرنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔

بعد ازاں متاثرہ خاندان نے داد رسی کے لئے ایس ایس پی آپریشن زبیر بن اشرف کو درخواست دی جس پر انکوائری کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن نے ڈی ایس پی کی سرزنش کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی وضاحت کے تحت متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد ڈی ایس پی اعجاز شاہ کا گینگ بری طرح بے نقاب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کے گشتی افسران کو بذریعہ فون ہاؤس نمبرE-48بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی پر فائرنگ کی اطلاع ملی۔

جس پر گشتی افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تو گھر کی اوپر والی سٹوری سی6فائر ہوئے جبکہ گلی میں کھڑی ہوئی گاڑیFU=262اسلام آباد سے ماجد خان ولد عمیر وعظ آصف خان ولد مظہر سکنہ جھنگی سیداں جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر چھت پر کھڑے ہوئے جبکہ رفیق شاہ اپنی دو مستورات کے ہمراہ گلی میں آیا اور فائرنگ کرنے والے اشخاص نے پکڑ کر گاڑی میں بٹھا لیا۔ جن کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی لیکن دونوں افراد گاڑیوں میں بیٹھ کرفرار ہو گئے اور رفیق شاہ کو بھی ساتھ لے گئے۔

جس کو بعد ازاں آئی جے پی روڈ کے نزدیک جا کر روک لیا اور گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا ہوا شخص جن کا نام ماجد خان معلوم ہوا جن کے خلاف استغاثہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے دوسری جانب ابتدائی تفتیش کے مطابق مدعیہ مقدمہ کے شوہر رفیق شاہ کے خلاف بھی راولپنڈی کے مختلف تھانوں کے مقدمات درج ہے۔ پولیس نے مقدمہ نمبر339درج کر کے ایس ایس پی آپریشن کے حکم پر تفتیش شروع کر دی ہے جس کے مطابق ملزمان کی گاڑی راولپنڈی سے آٹھ ہزار روپے کرایہ پر حاصل کر کے گھر پر قبضے کی کوشش کی ۔۔