کوئٹہ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کا کوئٹہ پہنچنے پر کارکنوں نے پر تپاک استقبال کیا

کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کیساتھ بلوچستان کے نڈر کارکن ہمہ وقت کھڑ ے رہیں گے، کارکنوں سے بات چیت

جمعرات 10 مئی 2018 23:11

کوئٹہ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کا کوئٹہ پہنچنے پر کارکنوں نے استقبال کیا اور انہیں گاڑیوں کے جلوس میں ان کی رہائش گاہ لائے اس موقع پر اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کیساتھ بلوچستان کے نڈر کارکن ہمہ وقت کھڑ ے رہیں گے انہوں نے کہ کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں اور کسی کے لئے ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور صوبے کی طول وعرض میں پارٹی امیدوار انتخابات میں اپنا بھر پور حصہ ڈالیں گے اور 2018 کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان سے ایک مرتبہ پھر اکثریتی پارٹی بن کر ابھرے گی انہوں نے کہ موسمی پرندوں کے اڑ جانے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ہم اپنے قائد میاں محمد نوازشریف ، مرکزی صدر میاں محمد شہبازشریف کی قیادت میں متحد ومنظم ہے اور بہت جلد بلوچستان کے طول وعرض میں پارٹی قیادت اپنے بلوچستان کے عوام کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کرنے کے لئے بلوچستان کے طل وعرض میں انتخابی مہم میں ہمارے ساتھ ہونگے بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے ہم نے پہلے بھی کام کیا ہے اور آئندہ بھی بلوچستان کے غیور عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے اور بلوچستان کے میگا پروجیکٹس ہمارے اور ہماری پارٹی کے ویژن کا پیش خیمہ ہے جس سے بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے اور سڑکوں کے جال کو بچانے میں مدد ملے گی اس موقع پر پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ ، صوبائی جنرل سیکرٹری سیدال خان ناصر ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات فرید افغان کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔