کو ئٹہ، قلعہ عبداللہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی اپنا کردار ادا کر رہی ہے، انجینئر زمرک خان اچکزئی

قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کے لئے ہمیں تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جب تک تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر نہیں کیا جا تا اس وقت تک ہم حالات کو بہتر نہیں بنا سکتے، پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات 10 مئی 2018 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی اپنا کردار ادا کر رہی ہے قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کے لئے ہمیں تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جب تک تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر نہیں کیا جا تا اس وقت تک ہم حالات کو بہتر نہیں بنا سکتے عوامی نیشنل پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلے کئے ہیں آئندہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ایک قوت بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جن لو گوں نے اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت نہیں کی اب عوام کو سوچنا چا ہئے کہ ان لو گوں کو دوبارہ لائیں گے جنہوں نے عوام کے نام پر ووٹ حاصل کر کے بے وقوف بنایا ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرے گا عوام ان نمائندوں کو منتخب کر کے ایوان میں لے جائے انہوں نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ چاہئے اقتدارمیں ہوں یا اپوزیشن میں عوام کی خدمت کی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ پشتونوں کے مسائل حل کرنے والی جماعت ہی عوامی نیشنل پارٹی ہے باقی تمام جماعتوں نے عوام کو دھوکہ دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ ایک حساس علاقہ ہے اور قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے کیونکہ ان تنازعات کے باعث نہ ہم تعلیم کر سکتے ہیں اور نہ ہی علاقے میں ترقی وخوشحالی آئے گی اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کو پرامن اور ترقیافتہ بنانے کے لئے سب کو اپنا کراد رادا کرنا چا ہئے انہوں نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی اپنا کردار ادا کر رہی ہے قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کے لئے ہمیں تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جب تک تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر نہیں کیا جا تا اس وقت تک ہم حالات کو بہتر نہیں بنا سکتے عوامی نیشنل پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلے کئے ہیں آئندہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ایک قوت بن کر ابھرے گی۔

متعلقہ عنوان :