کوئٹہ،بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعرات 10 مئی 2018 23:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ولی محمد نامی شخص کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔