شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز کی باری آ گئی ،نیب نے طلب کر لیا

نیب حکام نےحمزہ شہباز کو18 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا،نیب لاہور کی جانب سے حمزہ شہباز کو نوٹس بھجوا دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 10 مئی 2018 21:13

شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز کی باری آ گئی ،نیب نے طلب کر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 10 مئی 2018ء ) : شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز کی باری آ گئی ،نیب نے طلب کر لیا نیب حکام نےحمزہ شہباز کو18 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا،نیب لاہور کی جانب سے حمزہ شہباز کو نوٹس بھجوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ وقت شریف خاندان کے لیے انتہائی برا ثابت ہو رہا ہے ۔ایک جانب نواز شریف اور انکے بچے پان امہ کیس میں الجھے ہوئے ہیں اور مسلسل نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں دوسری جانب شہباز شریف کے گر بھی گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔

ایک جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران ایک طرف صاف پانی کمپنی کیس میں نیب کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں تو دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی بھی باری آ گئی ہے۔نیب نےوزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادےحمزہ شہباز کو طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

نیب لاہور کی جانب سے حمزہ شہباز کو نوٹس بھجوا دیا گیا۔حمزہ شہباز کو 8مئی کو نیب لاہور میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کوصاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں طلب کیا گیا ہے جبکہ نیب حکام نےحمزہ شہباز کو18 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں نیب نے طلب کر لیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو نیب نے کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ شہباز شریف کو 4 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کو نیب لاہور کے ہیڈکوارٹر میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 4 جون کی پیشی کی دوران شہباز شریف سے نیب کے تفتیشی افسران صاف پانی منصوبے میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے سوالات کریں گے۔ واضح رہے کہ 4 جون سے قبل ہی وفاقی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔ لہذا شہباز شریف 4 جون کو بطور وزیراعلی پنجاب نہیں بلکہ بطور ن لیگ کے صدر نیب کے سامنےپیش ہوں گے۔