سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 25 فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش

جمعرات 10 مئی 2018 23:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف مہم کے دوران ٖفوڈ اور ہیلتھ ڈیپار ٹمنٹ کی ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 25 فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کر دیئے جبکہ 41 کو نوٹس جاری کئے۔ فو ڈ ٹیموں نے چیکنگ کے دوران 50پیکٹس ون ٹو ون گٹکا ، ناقص کیچاپ اور 50 گندے برتن ضبط کر کے ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہے۔

چیکنگ کے دوران ٹیموں نے ایک میڈیکل اسٹور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سیل اور ایک ریسٹورنٹ حفظان صحت کے قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم مزید تیز کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فوڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں کو41نوٹس جاری کئے۔

ناقص کیچ اپ اور گندے برتن ضبط کر کے کارروائی کی ہے۔ ٹیموں نے کل 148 فوڈ آئوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ہے اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر25فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے ہیں۔ حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ چیکنگ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے دس نمونہ جات تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں، ورکرز کی باقاعدہ ویکسی نیشن کرائی جائے ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے ڈرگ آئوٹ لیٹس کی 9 انسپکشن کیںاور ایک ڈرگ آوٹ لیٹ سیل دو ادویات کا سٹاک تجزیہ کیلئے لیبارٹری روانہ کیا۔ انہوں نے ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :