بغیر رجسٹریشن، روڈ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کے خلاف مہم کا آغاز

جمعرات 10 مئی 2018 23:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے بغیر رجسٹریشن، روڈ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کے خلاف مہم شروع کی ہے اور اس سلسلہ میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو موقع ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔